Saturday, March 27, 2021

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو جیل سےرہائی کا پروانہ مل گیا

 قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو جیل سےرہائی کا پروانہ مل گیا

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہاکر دیا گیا، حلیم عادل اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی رہائی کا پروانہ پہنچایا گیا۔

حلیم عادل شیخ ڈیڑھ ماہ سے 2 مقدمات میں جیل میں تھے۔ حلیم عادل شیخ پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔

میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاوَں گا۔ میرے 4 کارکنان جیل میں ہیں ان سے ملاقات کروں گا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں سیاسی مخالفیں پر دہشت گردی کے مقدمات بنا دئیے جاتے ہیں۔ سندھ حکومت نے میرا کئی سال کا سفر ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں غریبوں کے حقوق کی بات کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صابق صدر آصف علی زرداری نے میرا جذبہ بڑھا دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر آفس میں سیل کھولنے جا رہے ہیں۔ پورے سندھ میں جہاں زیادتی ہوگی اسکے خلاف آواز اٹھائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cpTezW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times