Saturday, March 20, 2021

زہریلی چیز کھانےسے تین کم سن بچے بے ہوش

 زہریلی چیز کھانےسے تین کم سن بچے بے ہوش

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں زہریلی چیز کھانے یا کسی کے کھلانے سے تین کم سن بچے بے ہوش ہو گئے۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے گلشن غازی بلاک اے میں باڑے کے قریب سے 4 سالہ بچہ محمد اقبال، 3 سالہ بچی حفضہ اور 2 سالہ فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں ملے جنہیں ریسکیو اہلکارو ں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ بچوں کو کسی نے کوئی چیز کھلائی یا انہوں نے ازخود کوئی چیز کھائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eX43eH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times