Wednesday, March 10, 2021

اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کر سکتی، وزیر اعظم عمران خان

 اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کر سکتی، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے لکھا ہے  کہ ہمارے رسول ﷺ نے فرمایا ’’ہم سے پہلے بہت سی اقوام تباہ ہوئیں اور قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کے لیے مختلف قوانین ہونا تھے‘


انہوں نے کہا کہ اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کر سکتی جبکہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے اور تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eqcXRt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times