Wednesday, March 24, 2021

مریم نےحفاطتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

مریم نےحفاطتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز حفاظتی ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ پہنچ گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مریم نواز حفاظتی ضمانت کیلئے اپنے وکیل کے ہمراہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ پہنچیں، مریم نواز نے کہاکہ ہم نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کررکھی ہے،عدالت کیس کی آج ہی سماعت کرے ۔

مریم نواز کی جانب سے جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ نیب نے 26مارچ کو انکوائری میں طلب کررکھا ہے، نیب کی روایت ہے کہ انکوائری کے بہانے بلاکرگرفتار کر لیتے ہیں ، شہبازشریف کے معاملے میں بھی ایسا ہوا ہے،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ کیس سماعت کیلئے آج ہی مقرر کیا جائے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39a1QZC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times