Thursday, March 4, 2021

لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق

لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور پولیس پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہورمیں پولیس سربراہ غلام محمود ڈو گرنے بھی شہری کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس ایچ او اچھرہ اظہر اسحاق کو معطل کر دیا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے متعلقہ ایس ایچ او کو چارج شیٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پتنگ کی قاتل ڈور ایک نوجوان کی جان لے گئی

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی نہ روکنے پر متعلقہ ایس ایچ او کےخلاف کارروائی ہوگی، ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eauDjT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times