Monday, March 8, 2021

کاروباری افراد کے لئے خوشخبری، زبردست سہولت متعارف

پنجاب میں بزنس رجسٹریشن پورٹل اور ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت مہیا ‏کر دی گئی

پنجاب میں بزنس رجسٹریشن پورٹل اور ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت مہیا ‏کر دی گئی۔ایف بی آر اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ون ونڈو کی سہولت متعارف کر دی۔ کاروبار ‏کرنے والےافراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز بزنس پورٹل کے ساتھ رجسٹرڈہوجائیں گے۔

اس سہولت سےدرخواست گزار کو فیلڈ دفتر یا ویب سائٹ پرجانےکی ضرورت نہیں رہےگی۔ ‏درخواست گزار بیک وقت پنجاب بزنس پورٹل اور ایف بی آر کےساتھ رجسٹرڈہو جائے گا۔

پہلے درخواست گزار پنجاب انفارمیشن بورڈ کے بزنس رجسٹریشن پورٹل درخواست بھیجےگا اگر ‏درخواست گزار ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہےتوڈیٹا اور بزنس رجسٹریشن پورٹل سے شیئرہوجائےگا۔

رجسٹریشن کےاس خودکار طریقہ کار سےٹیکس گزاروں کی مشکلات کم ہوں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3v17GFY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times