Wednesday, March 17, 2021

آغا سراج درانی کو ضمانت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

آغا سراج درانی کو ضمانت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ضمانت دینے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آغا سراج درانی سمیت دیگر شریک ملزمان کا کیس سندھ ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام ملزمان کی ضمانت برقرار رہے گی تاہم سندھ ہائی کورٹ حقائق کا دوبارہ جائزہ لے کر 2 ماہ میں فیصلہ کرے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ڈویژن بینچز قومی احتساب بیورو (نیب) مقدمات کی سماعت کریں۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکرسندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان کی درخواست ضمانت دسمبر2019 میں منظور کی تھی۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت آغا سراج درانی کے اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کو اشتہاری و مفرور قرار دے چکی ہے۔

نیب نے فروری2020 میں اسپیکرسندھ اسمبلی پر سرکاری فنڈزمیں خرد برد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bTW3ZM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times