Tuesday, March 30, 2021

ترک صدر نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو برطرف کردیا

ترک صدر طیب اردوان

ترک صدر طیب اردوان نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی کے بعد اب اچانک ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر نے 2019 میں مرکزی بینک میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اس سے قبل استنبول اسٹاک ایکسچینج میں بھی فرائض انجام دے چکے تھے۔

طیب اردوان نے منگل کو رات گئے اچانک ایک صدارتی حکم نامے کے تحت انہیں برطرف کردیا۔

امریکی ادارے کا کہنا ہےکہ امریکی انویسٹمنٹ کمپنی کے سابق ممبر مصطفیٰ دمان کو نیا ڈپٹی گورنر بنایا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cB2Hoh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times