
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی گئی ہے۔شہبازگل لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آئے تھے۔ مبینہ طور پر ن لیگی کارکنوں کی جانب سے شہباز گل پر انڈے پھینکے گئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈے پھینکے والے شخص پر تشدد کیا۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے اور اپنے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں۔ ہم ایک تھپڑ کے جواب میں10 تھپڑ نہیں ماریں گے۔ ہم ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں نہیں دیں گے۔ عمران خان کے سپاہی ہیں، غنڈا گردی کی تربیت نہیں سیاست کریں گے۔
شہبازگل نے عدالت جانے سے قبل ٹویٹ کیا تھا کہ آج لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔ صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔
انہوں نے لکھا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔ عدالت آؤں گا آپ سے ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح غنڈا گردی پر نہیں۔
آج 2 بجے دوپہر لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔ صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ عمران خان کا سپاہی ہوں۔عدالت آؤں گا آپ سے ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح غنڈا گردی پر نہیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 15, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38Fr0zb
0 comments: