Friday, March 5, 2021

براہ راست: وزیر اعظم عمران خان کے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اجلاس جاری

براہ راست: وزیر اعظم عمران خان کے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اجلاس جاری

وزیر اعظم عمران خان کے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اجلاس جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے اور وزیر اعظم سمیت حکومتی اراکین اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی ہال میں موجود ہیں جبکہ حزب اختلاف کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

وزیر اعظم کے اسمبلی ہال پہنچنے پر پی ٹی آئی اراکین نے حق میں نعرے لگائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے وزیرا علیٰ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ گیلری میں موجود ہیں جبکہ اپوزیشن کے محسن داوڑ اور اکبر چترالی ایوان میں موجود ہیں۔

تلاوت کلام پاک کے بعد اسمبلی میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کے ووٹ کی قرار داد پیش کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ot8YZo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times