Tuesday, March 2, 2021

سینیٹ انتخابات، وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

سینیٹ انتخابات، وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

سینیٹ کےانتخابات میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں پہنچے جہاں حکومتی ارکان نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر حکومتی اراکین نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اپنے ووٹ کا اندراج کیا اور ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید پڑھیں: ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے، یوسف رضا گیلانی

اس موقع پر وزیراعظم نے ایوان میں حفیظ شیخ اور دیگر حکومتی وزرا سے غیر رسمی ملاقات بھی کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uMuo4t

0 comments:

Popular Posts Khyber Times