Thursday, March 18, 2021

حکومت کی جانب سے استعفے کے مطالبہ، الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا

حکومت کی جانب سے استعفے کے مطالبہ، الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا

حکومت کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر یا ممبران الیکشن کمیشن حکومت کے مطالبے پر مستعفی نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزرا کے الزامات کا مناسب وقت پر جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخاب پر ممکنہ فیصلہ آنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دے گا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر یا کسی ممبر سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3s3DHv1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times