Tuesday, March 2, 2021

’فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دی

’فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دی

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کے وکیل کا کہنا ہےکہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہورہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیا ہے جس پر وہ سینیٹ الیکشن لڑرہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NV4UkV

0 comments:

Popular Posts Khyber Times