Friday, March 26, 2021

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں اجمل پر فائرنگ

 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں اجمل پر فائرنگ

وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر ایس پی اختر فاروق کے بھائی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں اجمل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر اختر فاروق کے بھائی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میاں اجمل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گلشن راوی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں میاں اجمل زخمی…

ممبر پاکستان بار کونسل اشتیاق اے خان نے سروسز اسپتال میں میاں اجمل کی عیادت کی۔

اشتیاق اے خان کے مطابق میاں اجمل کی کسی سے دشمنی نہیں ، ڈکیتی میں مزاحمت پر گولیاں ماری گئیں۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ میاں اجمل کو ٹانگوں پر دو گولیاں لگیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cluHMz

0 comments:

Popular Posts Khyber Times