Sunday, March 21, 2021

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

 این سی او سی اجلاس

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی کے کل ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے کے فیصلے سمیت امتحانات کے لیے کھولے گئے اسکولوں کو بھی بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا کیوں کہ جن اسکولوں میں امتحانات جاری ہیں وہاں اکثریت میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہو رہی ہیں۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے علاقوں کو ریڈ زون میں رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی اور متعلقہ علاقوں میں انتہائی سخت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد میں دفعہ 188 لگانے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی جس کے تحت کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کیا جا سکے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3s76L51

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times