Thursday, March 11, 2021

کویت میں کورونا وائرس کے بعد ایک اور وبا نے سر اٹھا لیا

برڈ فلو

خلیجی ریاست میں برڈ فلو کے کیسز رپورٹ ہونے کے لگے، محکمہ زراعت نے وارننگ جاری کردی۔

خلیجی ریاست کویت کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

محکمہ زراعت کویت کا کہنا ہے کہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ضروری اقدامات نافذ کردئیے گئے ہیں۔

محکمے نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کو برڈ فلو پھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

ایوین انفلوئنزا (اے آئی) یا برڈ فلو پرندوں کے لیے ایک خطرناک انفلوئنزا وائرس ہے۔جو دریائی پرندوں، خاص طور پر بطخوں یا ہنس کو متاثر کرتا ہے۔ یہ جنگلی پرندوں سے گھریلو پرندوں تک پھیلتا ہے، جس میں مرغی ، بطخیں ، ہنس وغیرہ شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qD4k8w

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times