
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ہر قسم کی ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہر قسم کی ان ڈور ڈائننگ پر پابندی لگادی گئی اور رات 10 بجے تک صرف آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3sn6TO5
0 comments: