Thursday, March 25, 2021

کورونا وائرس:پاکستان میں مزید 63 اموات،4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 اموات اور4 ہزار 368 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں نو ماہ بعد کورونا کے ریکار ڈ چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 اموات اور4 ہزار 368 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں نو ماہ بعد کورونا کے ریکار ڈ چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہے اور 5 لاکھ 91ہزار145 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کوروناسےمتاثرہ 2 ہزار 558 مریضوں کی حالت تشویشناک

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 99 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 482، خیبر پختونخوا 2 ہزار 246، اسلام آباد میں 554، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 339 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 53 ہزار 684، خیبر پختونخوا 81 ہزار 787، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 815، پنجاب 2 لاکھ 5 ہزار 314، بلوچستان 19 ہزار 395، آزاد کشمیر 12 ہزار 16 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NSkz4n

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times