Wednesday, March 31, 2021

چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی

چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی

چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ذرائع کے مطابق صوبوں اور دیگر وفاقی اکائیوں کو بھی سنگل ڈوز ویکسین کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے، حکام کے مطابق سنگل ڈوز چینی ویکسین صرف 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کیا ہے کہ ویکسین خریدنے کے لیے کسی صوبے کو این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سنگل ڈوز چینی ویکسین کونوی ڈیشیا کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچی تھی۔

دوسری جانب 50 سے 60 سال تک کے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں، کورونا کو ناں کہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3me8LWX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times