Sunday, March 28, 2021

کورونا نے لاہور سمیت پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں پنجے گاڑ دیے

کورونا نے لاہور سمیت پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں پنجے گاڑ دیے

پنجاب کےکوروناکیسزکی زیادہ شرح والےشہروں میں لاہور سمیت 5 شہر شامل ہیں جہاں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں 23 فیصد ہے جب کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں 13 فیصد جب کہ ملتان میں یہ شرح 12 فیصد ہے۔

پنجاب حکومت نے زیادہ کیسز والے شہروں میں انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cxcdc1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times