
کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث جڑواں شہر کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوٗن ہوگیا۔
مہلک وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تیزی سے لوگوں کا شکار کررہا ہے جس کے باعث کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔
ان کیسز میں پنجاب کے شہری زیادہ ہیں، کورونا کیسز کے باعث کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث راولپنڈی کے چار علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوٗن لگا دیا گیا۔
جن علاقوں میں لاک ڈاوٗن نافذ کیا گیا ان میں صادق آباد کی گلی نمبر 4، ڈھوک پراچہ، علامہ اقبال کالونی کی گلی نمبر 27 اور عزیز آباد کے علاقے قصر ابوطالب شامل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 32 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوچکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rMNKom
0 comments: