Tuesday, March 16, 2021

لاہور میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں لاری اڈہ سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے پستول، دھماکہ خیز مواد، موبائل فونز اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اقلیتی رہنماؤں کی فہرست بھی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد مذہبی اسکالر اور اقلیتی رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OJUdSx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times