Monday, March 15, 2021

سوات میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل

 سوات میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل کر دیے گئے۔

پولیس کے مطابق سوات میں فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ ملزم نے تکرار کے بعد فائرنگ کر کے اپنی والدہ، 2 بھائیوں اور بھابی کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ملزم نے اپنی 2 بھابھیوں اور ایک بھتیجے کو بھی زخمی کر دیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ گھریلو تنازعے کے باعث پیش آیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30PMODE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times