![کورونا کے وار برقرار، 11 کروڑ انچاس لاکھ سے زائد شکار](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/3aec03d2d75c8c636bfddad5644c6ffa_M.jpg)
دنیابھرمیں کوروناوائرس سے گیارہ کروڑ انچاس لاکھ سےزائدافرادمتاثر ہوئے.عالمی سطح پرکوروناوائرس سے پچیس لاکھ پچاس ہزارایک سو انچاس اموات ہوئیں۔
امریکا میں اموات کی تعداد پانچ لاکھ ستائیس ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ برازیل میں دو لاکھ پچپن ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔
میکسیکومیں کوروناسے اموات کی تعدادایک لاکھ چھیاسی ہزار سے بڑھ گئی دوسری جانب جرمنی میں ستر ہزار سے زائد جبکہ برطانیہ میں ایک لاکھ بائیس ہزارسے زائد اموات ہوئیں۔
برطانیہ میں بزرگوں کی ویکسی نیشن جاری ہے جبکہ فن لینڈ حکومت نے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔
جمہوریہ چیک نے تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ حکومت نے ہدایت کی کہ تجارتی اداروں اپنے ملازمین کا ہفتے میں ا یک مرتبہ کورونا ٹیسٹ ضرور کرائیں۔ ۔
ادھر عالمی ادارہ صحت نے کہ خطرے کی گھنٹی بجا دی ادارے کی اعلامیے کے مطابق رواں سال کے آخر تک کورونا کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں.
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے بچنے کے لیے صرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3sDN3O4
0 comments: