Monday, March 29, 2021

او لیول امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے، شفقت محمود

 او لیول امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے، شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ پاکستان میں او لیول امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کیمبرج کے سی ای او کا خط موصول ہوا ہے۔ کرسٹائن اوزڈن نے درخواست کی کہ امتحانات 10 مئی سے لے لیں۔

وفاقی وزیرتعلیم نے بتایا کہ صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےاو لیول امتحانات 10 مئی سے لینے پراتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات بھی 26 اپریل سے ہونے تھے۔ پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایس او پیز کے ساتھ اے لیول اور او لیول کے امتحانات بیک وقت لینا ناممکن ہوگیا تھا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل سے معاملے پر غور کی سفارش کی گئی تھی۔

کیمبرج انٹرنیشنل کے نمائندے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر بہتر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال جون سیریز 2021 کے امتحانات میں اے اور او لیول میں مجموعی طور پر پورے پاکستان سے 90 ہزار کے قریب طلبہ کو شریک ہوں گے۔ جس میں ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات میں 50 ہزار کے قریب طلبہ شامل ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P9pcrE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times