Tuesday, March 23, 2021

لاہور میں ریسٹو رینٹس کو رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت، مالکان اور ملازمین کا احتجاج ختم

لاہور میں ریسٹو رینٹس کو رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دے دی گئی

لاہور میں ریسٹو رینٹس کو رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد ریسٹورینٹس کے مالکان اور ملازمین نےاحتجاج ختم کر دیا۔

کورونا ایس او پیز کے باعث ریسٹورینٹس میں ان ڈور کھانے پینے کی پابندی اورآؤٹ ڈور ڈائننگ رات 8 بجے تک جاری رکھنے کے خلاف ریسٹورینٹس مالکان اور ملازمین لبرٹی چوک میں جمع ہوئے اور مین بلیوارڈ بلاک کر دی۔

ریسٹورینٹس ورکرز نے 2 مقامات پر احتجاج کرکے دن بھر سڑکیں بلاک رکھیں، مظاہرین ٹولیوں کی صورت میں سڑکیں بند کرتے رہے جس سے لبرٹی مارکیٹ سے حسین چوک اور کلمہ چوک کی طرف جانے والی ٹریفک جام رہی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث کاروبار پہلے بھی پورا سال بند رہا ہے اور اب حکومت نے پھر پابندی لگا دی۔

ریسٹورینٹس مالکان اورضلعی انتظامیہ میں رات کو مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ کے اوقات 2 گھنٹے بڑھا دیے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PlpMSQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times