Sunday, March 14, 2021

چینی کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی کلو 100 روپے سے تجاوز کر گئی

چینی کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی کلو 100 روپے سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے اور چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی۔کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب لاہور میں بھی چینی کی قیمت کچھ زیادہ ہی اونچی اڑان اڑ رہی ہے اور چینی کی فی کلو قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری نرخ 84 روپے فی کلو ہی مقرر ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ سامنے آ رہا ہے اور چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب کے دیگر علاقوں ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور اور سرگودھا میں بھی چینی 100 روپے سے 103 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی چینی کی فروخت 100 روپے کلو ہو رہی ہے۔ ملک بھر میں انتظامیہ چینی کے من مانے اضافے کو قابو کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ سرکاری چینی جس کا نرخ 84 روپے مقرر کیا گیا ہے وہ مارکیٹ میں موجود ہی نہیں ہے یا آتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cyo8oG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times