Thursday, February 25, 2021

سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے امیدار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے امیدار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازات دے دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑونےالیکشن ٹربیونل کافیصلہ چیلنج کیا تھا۔

سیف اللہ ابڑو کا مؤقف ہے کہ الیکشن ٹربیونل نےحقائق کونظراندازکیا اور میں ٹیکنوکریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے جنرل نشست پرفیصل واؤڈا اور ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سیف اللہ ابڑو کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

سیف اللہ ابڑو کے خلاف غلام مصطفیٰ میمن نے اپیل دائر کی تھی۔ ٹریبونل نے قرار دیا کہ سیف اللہ ابڑو سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کے اہل نہیں ہیں۔

لیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

ٹریبونل نے کہا پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات درست ثابت ہوئے ہیں اور سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں۔

سیف اللہ ابڑو کیخلاف اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔ سیف اللہ ابڑو کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ دائر درخواست کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کيے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MmD3Jx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times