Tuesday, February 2, 2021

کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت منظور

کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت منظور

سری نگر ہائی وے ٹریفک حادثہ کیس میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سہیل احمد نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد پولیس نامزد ملزم کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو گرفتار بھی نہ کرسکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرجی 11 میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے 5 شہریوں کو کچل دیا جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے دوسری طرف سے آنے والی مہران کار اور ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں مانسہرہ سے اے این ایف میں بھرتی ہونے کے لیے ٹیسٹ دینے آئے ہوئے 4 دوست جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا تھا اور مقدمے میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی سرفراز ورک کے مطابق ڈرائیور فیاض کو حراست میں لے کر حادثے کا سبب بننے والی گاڑی سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا تھا۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ رمنا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pLb6cO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times