
صارفین کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات کے بعد اوگرا نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، سوئی گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار ایچ ڈی آئی پی کو دے دیا گیا۔
اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی) کو دے دیا ہے۔
ایچ ڈی آئی پی اب شکایات پر گیس کے میٹر چیک کر سکے گا، گیس میٹرز کی چیکنگ صارفین کی درخواست پر کی جائے گی، تاہم تمام معائنے ایچ ڈی آئی پی اور سوئی گیس کمپنیاں مشترکہ طور پر کریں گی۔
صارفین کی جانب سے گیس میٹرز کی خرابی، اوور بلنگ اور سلو میٹر کی مسلسل شکایات آ رہی تھیں، جس پر اوگرا کو قدم اٹھانا پڑا۔ اگلے مرحلے پر گھریلو اور کمرشل صارفین کے میٹرز کی چیکنگ کا اختیار بھی دیا جائے گا۔
اوگرا نے یہ فیصلہ قدرتی گیس پیمائشی (تکنیکی معیارات) ریگولیشنز 2019 کے تحت کیا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس میٹر خرابی کے نام پر کروڑوں روپے بل بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cGLlGO
0 comments: