Sunday, February 14, 2021

جدید ٹیکنالوجی پر مبنی روڈ نیٹ ورک، سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے اہم اعلان جاری کر دیا

روڈ

سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی روڈ نیٹ ورک سے متعلق نیا نظام اپنا لیا۔

سعودی عرب میں سڑکوں کا نظام مزید منظم کرنے اور اس کی استعداد کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام اپنایا گیا ہے۔

یہ نظام سڑکوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے، تجزیہ کرنے، ضروری دیکھ بھال اور مرمت کا نظام ری شیڈول کرنے کے لیے اپنی معاونت فراہم کرے گا، اس کے کام کا طریقہ کار متعدد عناصر پر منحصر ہے۔

نئے سسٹم میں سڑکوں سے متعلق تعمیراتی اور عملی کارکردگی کا جائزہ شامل ہے۔ یہ بحالی کی ترجیحات کی بھی وضاحت کرتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے دیگر معاملات میں بھی سہولتیں مل رہی ہیں۔

نیا نظام سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کے وسائل پر چل رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37g7pVw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times