Sunday, February 28, 2021

یوم پاکستان کے ليے آئی ایس پی آر نے پرومو جاری کر دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے پرومو جاری کر دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک قوم، ایک منزل پاکستان کے نام سے قومی جذبے اور امنگوں کی ترجمان کے لیے یوم پاکستان کے حوالے سے پرومو جاری کیا گیا ہے اور 92واں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا اعلان کیا تھا۔

23 مارچ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اس 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔

وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

دو روز قبل ملک 27 فروری کو ملک بھر میں ’’سرپرائز ڈے‘‘ کے نام سے منایا گیا اور ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے۔

سرپرائز ڈے پر بھی پاک فوج کی جانب سے ملی نغمہ جاری کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bMYMDl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times