Thursday, February 18, 2021

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق قلعہ کالروالا اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ نارووال مریدکے روڈ پر حد نگاہ 10 میٹر سے بھی کم ہے۔

منڈی بہاءالدین شہر اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔

موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے جبکہ قومی شاہراہ پر کئی علاقوں میں حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کر دی جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OSesNK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times