Sunday, February 28, 2021

کرونا وائرس کے باعث میرپور میں آج سے مکمل ڈاؤن کا نفاذ

کرونا وائرس کے باعث میرپور میں آج سے مکمل ڈاؤن کا نفاذ

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر میرپور نے اس ضمن میں کہا ہے کہ یکم مارچ سے ضلع میرپور، آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

ڈپٹی کمشنرمیر پور کے مطابق کورونا کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ دو ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہے۔

ضلع کے تمام شادی ہالوں اور منعقد ہونے والے تمام عوامی اجتماعات کو بھی آئندہ ایک ماہ تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر میرپور کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ انتہائی ضروری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3r5GAv5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times