Monday, February 8, 2021

فردوس عاشق اعوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

فردوس عاشق اعوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و استحکام اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات میں پاک افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔ میجر جنرل بابر افتخار اور معاون خصوصی نے دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3p1q7WP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times