
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی کیس بحالی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
فریال تالپور نااہلی کیس کی بحالی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔
فریال تالپور کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپوت پیش ہوئے اور انہوں نے فریال تالپور کی جانب سے نااہلی کیس دوبارہ بحال ہونے کے خلاف درخواست دی۔
یاد رہے کہ فریال تالپور کے خلاف کیس کی عدم پیروی پر گزشتہ برس الیکشن کمیشن نے کیس خارج کر دیا تھا لیکن ارسلان تاج کی دوبارہ درخواست پر الیکشن کمیشن نے کیس بحال کر دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے اثاثے چھپانے پر فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ فریال تالپور نے بھی کیس بحالی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے کیس بحالی کے خلاف فریال تالپور کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aM3Tmy
0 comments: