Sunday, February 7, 2021

تجاوزات کیخلاف آپریشن، ڈی سی ملیرنے پریس ریلیز جاری کر دی

تجاوزات

ڈی سی ملیر نے گذشتہ روز تجاوزات کیخلاف آپریشن پر پریس ریلیز جاری کردی ہے۔

ڈی سی ملیر دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ملیر میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن ریونیو افسران، اینٹی انکروچمنٹ فورس اور پولیس کی مددسےکیا گیا، آپریشن کے دوران سیکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔

ڈی سی ملیر کے مطابق تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران سب ڈویژن مراد میمن، سب ڈویژن شاہ مرید میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی، قبضہ مافیاسے5سو48ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی، ان میں سے دیہہ کونکر اور دیہہ خارخروف سے190ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی۔

گذشتہ روز اے آر وائی نیوز نے شہر قائد میں زرعی زمینوں پر کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں حلیم عادل شیخ اور الاٹ اراضی کے حوالے سے اہم دستاویزات حاصل کی تھی۔

ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ اینٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ نیب میں بھی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف فارم ہاؤسز کی زمین الاٹمنٹ کا کیس زیر التوا ہے، دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ ایک اور سیاسی رہنما مسرور سیال بھی 16 ایکڑ زمین پر قابض ہیں، جب کہ حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤسز ٹوٹل 66 ایکڑ رقبے پر قائم ہیں۔

اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 36 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ حلیم عادل اور ان کی فیملی کے پاس ہے، یہ قبضے کی زمین ہے، زرعی مقاصد کے لیے الاٹ زمینوں پر 146 ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی قائم ہیں۔

واضح رہے کہ زرعی مقاصد کے لیے الاٹ زمینیں اکتوبر 2018 میں منسوخ کی جا چکی ہیں تاہم آپریشن آج سے شروع کیا گیا، جب کہ آپریشن کے لیے مرتب حکمت عملی میں صرف فارم ہاؤسز کو مسمار کرنا شامل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aLdbPX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times