Sunday, February 28, 2021

سول حکومت اور فوج کے اچھے تعلقات سے ملک کو فاہدہ پہنچتا ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایجنسیوں کے بارے میں منفی باتیں کرتے ہیں، سول حکومت اور فوج کے اچھے تعلقات سے ملک کو فاہدہ پہنچتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی حکومت ہو لیکن فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا، پاکستان 2012 میں ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا۔

انہوں نے وزارت داخلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 میں 24 نکات کلیئر ہوگئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان رواں برس دیگر 3 نکات کی زد سے بھی نکل آئے گا اور فیٹف کا چکر ختم ہوجائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے عرب ممالک پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ پاکستان کے زیر اہتمام کثیر الجہتی بحری مشقیں دراصل حکومت اور فوج کی کامیابی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uHODjJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times