Sunday, February 28, 2021

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق اہم فیصلہ

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا رکھی تھے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط تھا۔

 شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز منظور نہیں کی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی سطح پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 15 فروری کو بھی اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کیا جاچکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uDw7ZS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times