
پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین سائنو فارم کی دوسری کھیپ کب میسر ہوگی، محکمہ صحت نے اہم اعلان کردیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق چین سائنو فارم کےمزید پانچ لاکھ ڈوز فراہم کرےگا، ویکسین کی اگلی کھیپ چوبیس گھنٹےمیں ملنےکےامکانات ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین اسپٹنک کو محدود وقت کیلئے درآمد کی اجازت دی جاچکی ہے اور اسے روس سے ہنگامی بنیادوں پرمنگوانےکےاقدامات کرلیےگئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرازینیکا کےڈوز بھی رواں ماہ کے اختتام پر آنے کی امید ہے، ایسٹرازینیکا کی درآمد کی اجازت وفاق کیجانب سے پہلے دی جاچکی ہے،کوویکس گروپ ترقی پذیراور غریب ممالک کو یہ ویکسین عطیہ کرے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچا تھا، اس کے بعد صوبوں میں اس کی ترسیل کی گئی اور عالمی وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن عملے کو اس وقت ویکسی نیشن دینے کا عمل جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3a14HFf
0 comments: