
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی درندہ فوج 11 ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بناچکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے اور بائیس ہزار خواتین بیوہ ہوچکی ہیں، جبکہ بھارتی درندہ فوج 11 ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بناچکی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے ہیں جو چٹانوں سے بلند ہیں، آج کا دن منانے کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم پر دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی اور پاکستان کشمیر کی آزادی تک ہر قسم کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oStrDs
0 comments: