Sunday, February 28, 2021

اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اٹارنی جنرل آف پاکستان

ملک بھر میں کورونا کا وار جاری ہے، اسی وبا میں اٹارنی جنرل آف پاکستان مبتلا ہوگئے ہیں۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے، تشویشناک بات یہ ہے کہ اٹارنی جنرل میں پاکستان میں وارد ہونے والے نئے وائرس سارس کووڈ ٹو کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا مثبت آنے کے بعد اٹارنی جنرل نے خود کو آئسولیٹ کرلیاہے اور ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرائے جانے کے ریفرنس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ پیر کو اپنی رائے کھلی عدالت میں سنائے گا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل ،چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز سمیت دیگر اہم شخصیات اور اداروں کو نوٹسزجاری کئے جاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ وزارت قومی صحت نے ملک میں کروناوائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سارس کوویڈ ٹو وائرس کے کیس سامنےآئے ہیں، ملک میں کروناوائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں تاہم شہری کرونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں۔

وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ 92 ممالک میں سارس کوویڈ ٹو نامی وائرس پایا گیا ہے، سارس کوویڈٹو وائرس پہلی بار برطانیہ میں سامنے آیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت قومی صحت کرونا وائرس ٹو پر گہری نظر رکھے ہوئےہے، جدیدسرویلنس سسٹم سےکرونا وائرس ٹوکی مانیٹرنگ جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kyKkmq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times