Friday, February 26, 2021

قطر ایل این جی معاہدہ سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا ہے کہ پاکستان کا قطر کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے جس سے ہر سال ملک کو 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی اور آئندہ دس سالوں میں 3 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

لاہور میں گرین بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے میں خوشی ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر مشکل وقت آتا ہے تو اس سے سوچنے کے لیے پرانی سوچ سے ہٹ کر کچھ کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں جتنے قرضے چڑھے اور معاشی بد انتظامی ہوئی اس کی وجہ سے مالی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ گیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، 'یہ ہمیں وراثت میں ملے تھے'۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'ہم نے اپنی آمدنی بڑھانی ہے اور اپنے خرچے کم کرنے ہیں، آمدنی نہیں بڑھی تو نہ ہم اپنے خرچے پورے کرسکتے ہیں اور نہ ہی قرضوں کی قسطیں ادا کرسکتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کی دولت کو بڑھانا ہے تاکہ ہم قرضے واپس کرنے کی قوت حاصل کرسکیں'۔

انہون نے کہا کہ گرین بزنس ڈسٹرکٹ آمدنی کو بڑھانے میں مدد دے گا، اس کے پہلے مرحلے میں 1300 ارب روپے پیدا ہوں گے جس میں سے وفاقی حکومت کو ٹٰکسز کی مد میں 250 ارب ملیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے دوسرے مرحلے میں والٹن ایئرپورٹ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا جس سے یہاں اونچی عمارتیں قائم ہوسکیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلبرگ، فیروز پور روڈ وغیرہ معاشی حب بن سکتے ہیں اور یہاں اونچی عمارتیں بن سکیں گی، لاہور پھیل رہا ہے اور اس کو روکنے کے لیے اونچائی کی جانب جانا پڑے گا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور کے پھیلنے سے پانی، سیوریج کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZVeAhA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times