Saturday, February 20, 2021

22 کروڑ عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے, عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، ڈھائی برس میں عوام کی فلاح و بہبود کےلیے بے شمار اقدامات کیے گئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کا بے دریغ صیاع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا گیا ہے، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZD4gdX

0 comments:

Popular Posts Khyber Times