Tuesday, February 9, 2021

10 ارب امریکی ڈالر روپے کی خیرات

 10 ارب امریکی ڈالر روپے کی خیرات

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے گزشتہ برس 10 ارب امریکی ڈالر عطیہ کیے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 16 کھرب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

انہوں نے یہ رقم اپنی ’بیزوس ارتھ فنڈ‘ کو عطیہ کی جو کہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے این جی اوز کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے گی۔

جیف بیزوس نے گزشتہ ہفتہ کے ایمازون کے سی ای او کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنا زیادہ وقت فلاحی کاموں میں صَرف کرنا چاہتے ہیں۔

جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی تیسری امیر ترین عورت مک کینزی اسکاٹ نے گزشتہ برس5 کھرب 70 کروڑ روپے خیرات کیے۔

اسکاٹ کی دولت کی مجموعی طور پر مالیت 58 کھرب تین کروڑ روپے سے زائد ہے ، نے کمیونٹی رہنماؤں کی مدد سے فوڈ بینک، انسانی خدمت کی تنظیموں، نسلی انصاف کی خیراتی تنظیموں کی امداد کی۔

مک کینزی اسکاٹ نے کہا کہ وبائی مرض نے امریکیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے خواتین اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی صحت مند زندگی بھی بہت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کورونا وائرس سے ارب پتیوں کی دولت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مک کینزی اسکاٹ نے اپنے سابق شوہر ایمازون کے بانی جیف بیزوس سے 2019 میں علیحدگی اختیار کی تھی اور دولت کا ایک چوتھائی حصہ وصول کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Z3J28Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times