
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کوریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے ، اپوزیشن کامنفی کردارافسوسناک ہے، اپوزیشن جان لے بیان بازی سےعوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گندم، آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور…
وزیراعلیٰ عثمان بزدار ننے گندم و آٹے کے اسٹاک و نرخوں پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا پنجاب واحدصوبہ ہے جہاں 20کلو آٹےکاتھیلا مقرر ہ نرخوں پردستیاب ہے ، حکومت کےبروقت فیصلوں سےآٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کوریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عوام کوریلیف دیناہماری مشترکہ ذمہ داری ہےاورفرض بھی، کسی کوصوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔
اپوزیشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، پی ڈی ایم مسترد اورمایوس عناصر کا غیرفطری اتحاد ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کویکسر فراموش کیا، قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کوگمراہ نہیں کر سکتے، عوام باشعور اورکرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کامنفی کردارافسوسناک ہے، اپوزیشن جان لے بیان بازی سےعوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔
صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہمارےاقدامات سےصوبے میں آٹےکی قیمت مستحکم ہوئی ، محکمہ خوراک آٹےکی مناسب فراہمی ہر قیمت پریقینی بنا رہاہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nFJ4NX
0 comments: