
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرآل پنجاب اسٹنٹ کمشنرزکانفرنس طلب کرلی گئی ہے، کانفرنس میں نچلی سطح پر ریلیف اور عوامی مسائل کے حل کی گائیڈ لائنزدی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کیلئے سروس ڈیلیوری بہتر بنانے پربڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرآل پنجاب اسٹنٹ کمشنرزکانفرنس طلب کرلی۔
آل پنجاب اسٹنٹ کمشنرزکانفرنس20جنوری کودربارہال سول سیکرٹریٹ میں ہوگی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کانفرنس کی صدارت کریں گی۔
کانفرنس میں لاہورڈویژن سےتعلق رکھنے والےاسسٹنٹ کمشنرزذاتی حیثیت میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر اسسٹنٹ کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
کانفرنس میں نچلی سطح پر ریلیف اور عوامی مسائل کےحل کی گائیڈ لائنزدی جائیں۔
یاد رہے سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ بد عنوان عناصر کوصرف لوٹ مار سےاکٹھی دولت بچانے کی فکرہے، سابق حکمرانوں نےاپنےدورمیں عوام کیلئےکچھ نہیں کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملکی خزانے پرہاتھ صاف کرنے والےکس منہ سےعوام کی بات کرتے ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کیےکا حساب دینا ہوگا،ملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقرباپروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XnQfzZ
0 comments: