Monday, January 25, 2021

حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پر نظرثانی کی حامی بھرلی

حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پر نظرثانی کی حامی بھرلی

حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پر نظرثانی کی حامی بھرلی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 19 اور 19 اے بنیادی حقوق سے متعلق ہے، لگتا ہے کہ سوشل میڈیا رولزبناتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پر نظرثانی کی حامی بھرلی ہے، پٹیشنرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نظرثانی کریں گے، پٹیشنرز سے مشاورت کی جائے گی،کسی پلیٹ فارم کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، کچھ مہلت دی جائے، پی ٹی اے اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر رولزمیں نظرثانی کریں گے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا بہت مثبت ردعمل ہے، مشاورت ضروری ہے اوریہ بہت مناسب بات ہے، ہمیں ان پر مکمل اعتماد کرنا چاہیے،اچھی بات کی توقع کرنی چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39YuEnv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times