
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی تبدیلی سے پولیس سے متعلق منفی تاثر قائم ہوا ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی…
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران ان لوگوں کے ملازم بننے کے بجائے فرض ادا کریں میں سی سی پی او لاہورعمر شیخ سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور نئے سی سی پی او سے کہتا ہوں قانون اور انصاف کے مطابق کام کریں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے عوامی دباؤ میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ ہم استعفے دیں گے اوراسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے گا جبکہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اپنا مؤقف پیش کیا اور استعفوں پر پیپلز پارٹی نے حالات کے مطابق مؤقف دیا۔ جلسوں، احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں سے متعلق پیپلز پارٹی پرعزم ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گھبرایا ہوا شخص کبھی کہتا ہے کہ میں گھبرایا ہوا ہوں ؟ لانگ مارچ کے راولپنڈی یا اسلام آباد میں پڑاؤ سے متعلق فیصلہ قیادت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ترجمانوں کی فوج دفاع کے لیے روز بیٹھی ہوتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X1SOY3
0 comments: