
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے رینٹل پاور پلانٹس اور مہنگی بجلی کے معاہدوں سے قومی دولت پر ہاتھ صاف کیا۔
ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ کیس میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے لیکن دونوں باہم شیروشکر ہونے کے بعد عوام کے ڈکارے گئے مال پر بات کرنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے میرٹ اور بہترین حکمت عملی سے شوباز کے مسلسل 10 سال 350 ملین کا خسارہ کرنے والی پنجاب پاور کمپنی کو ناصرف خسارے سے نکالا بلکہ قومی خزانے کو 217 ملین کا نفع بھی دیا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ قائداعظم سولر کمپنی میں من پسند افراد کو نوازنے کی روش ختم کرکے 62 ملین کی تاریخی بچت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pXfBAD
0 comments: